1 مئی، 2018، 6:25 PM

ایران کا اسرائیل اور اس کے مغربی و عربی حامیوں کو انتباہ / ایران کا جواب منہ توڑ ہوگا

ایران کا اسرائیل اور اس کے مغربی و عربی حامیوں کو انتباہ / ایران کا جواب منہ توڑ ہوگا

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اسرائیل اور اس کے مغربی اور عربی حامیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انھوں نے ایران کے خلاف کسی قسم کا کوئی غلط اقدام کیا تو انھیں سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے اسرائیل اور اس کے مغربی اور عربی حامیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انھوں نے ایران کے خلاف کسی قسم کا کوئی غلط اقدام کیا تو انھیں سخت اور منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

ایرانی وزیر دفاع نے مالک اشتر یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  امریکی حکام  کی باتیں اور ان کے وعدے ناقابل اعتبار ہیں ۔  امریکہ بین الاقوامی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی کررہا ہے لہذا اس کے بعد امریکہ سے کسی بھی موضو ع کے بارے میں گفتگو اور مذاکرات نہیں ہوسکتے  کیونکہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ناقابل اعتبار ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھےگا اور اخری دم تک فلسطینیوں کے ساتھ رہے گا اور اس سلسلے میں ایران کسی کا دباؤ قبول نہیں کرےگا۔

News ID 1880414

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha