مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی ٹیلیگراف کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امبر رڈ کے استعفی کے بعد ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیرداخلہ مقرر کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ امبررڈ نے پارلیمنٹ کے سامنے غیرقانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق غلط بیانی پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ساجد جاوید کو اس عہدے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ ساجد جاوید 2010 میں برومزگرو سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے اور ہائوسنگ، کمیونیٹیزاور لوکل گورنمنٹ کے وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اطلاعات ے مطابق ساجد جاوید کے والد 1960ء کی دہائی میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے۔جب وہ ہیتھرو ائرپورٹ پر اُترے اُن کی جیب میں صرف ایک ڈالر تھا۔ برطانیہ میں ساجد جاوید کے والد کو پہلی نوکری ایک کاٹن فیکٹری میں ملی ۔ اُس کے بعد وہ ایک بس ڈرائیور کے طور پر گزراوقات کرتے رہے۔جب ساجد جاوید چار سال کے ہوئے تو ان کے والد نےلیڈیز گارمنٹس کا کاروبارشروع کر دیا۔سات افراد پر مشتمل ساجد جاوید کاخاندان چھوٹی سی دکان کے اوپر دو کمروں کے فلیٹ میں رہتا رہا۔ساجد جاوید کی شادی لورا سے ہوئی ہے اور ان کے چار بچے ہیں۔ وہ محنتی باپ کے محنتی بیٹے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے امبر رڈ کے استعفی کے بعد ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیرداخلہ مقرر کر دیا ہے۔
News Code 1880399
آپ کا تبصرہ