مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ جنوبی وزیر ستان کی تحصیل لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے مومی کڑم میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے مزدوروں کا تعلق بندوبستی علاقہ سے بتایا جاتا ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ نے لاشوں کو اٹھانے کے لئے گاڑیاں روانہ کر دی ہیں۔ مزدوروں کو قتل کرنے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
پاکستان کے علاقہ جنوبی وزیر ستان کی تحصیل لدھا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار مزدور ہلاک ہوگئے۔
News ID 1880342
آپ کا تبصرہ