24 اپریل، 2018، 11:34 AM

ایران اور جرمن وزراء خارجہ کی ملاقات

ایران اور جرمن وزراء خارجہ کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور جرمنی کے وزير خارجہ آج دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جرمن ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور جرمنی کے وزير خارجہ ہایکو ماس  آج دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس ملاقات میں امریکہ اور یورپ کے درمیان مشترکہ ایٹمی معاملے کے سلسلے میں اختلافات پر بھی گفتگو کی جائے گي۔ یورپی ممالک امریکی صدر ٹرمپ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کی تاکید کررہے ہیں جبکہ امریکہ اس معاہدے سے خارج ہونے کی متعدد بار دھمکیاں دے چکا ہے۔

News ID 1880252

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha