مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی چین میں دو ڈریگن کشتیوں کے ڈوبنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی چین کے شہر گوئیلن میں دو ڈریگن کشتیاں الٹنے سے 60 افراد دریا میں ڈوب گئے جن میں سے 43 افراد کو ریسکیو ادارے نے زندہ نکال لیا تاہم اس سانحہ میں 17 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ پولیس نے ڈریگن کشتیوں کی ریس کا انعقاد کرانے والے دو منتظمین کو حراست میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کا تبصرہ