مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہچین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک شاپنگ مال میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کی کاؤنٹی ہوئی ڈونگ میں واقع 4 منزلہ شاپنگ مال کے ویئر ہاؤس میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کے سیکڑوں اہلکاروں اور 45 فائر ٹینڈرز نے 18 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا تاہم اس دوران 17 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔ دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ شاپنگ مال کے 9 منیجرز کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ