18 اپریل، 2018، 12:28 PM

جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی جنگی صورتحال ختم کرنے پر رضا مندی

جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی جنگی صورتحال ختم کرنے پر رضا مندی

جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی حکومتوں نے تقریباً 70 سال بعد جنگ کے باقاعدہ خاتمے پر رضامندی کا اظءار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کی حکومتوں نے تقریباً 70 سال بعد جنگ کے باقاعدہ خاتمے پر رضامندی کا اظءار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی اور شمالی کوریائی حکومتوں نے 1950ء سے شروع ہونے والی خونی جنگ کو بالآخر ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 68 سالہ جنگ کے باقاعدہ خاتمے کے لیے جنوبی کوریا کے صدر مون جےان اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جان ان آئندہ ہفتے ملاقات میں باضابطہ اعلان کریں گے۔

اگرچہ 1950ء سے 1953ء کے درمیان ہونے والے کوریائی تنازع پر عارضی جنگ بندی ہے تاہم ان دونوں ممالک کے درمیان کوئی امن معاہدہ نہیں ہے۔

جنوبی کوریا کے میڈیا کے مطابق یہ پیش رفت دونوں ممالک کے حکام کے درمیان نامعلوم مقام پر ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ہوئی ہے جس میں کئی دہائیوں سے جاری جنگ کو مستقبل ختم کرنے کی تجویز پر بات چیت کی گئی تھی۔

News ID 1880123

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha