15 اپریل، 2018، 1:52 PM

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں غیر معیاری ادوایات کا انکشاف

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں غیر معیاری ادوایات کا انکشاف

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئی ادویات کے غیر معیاری ہونےکا انکشاف ہوا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور سمیت پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئی ادویات کے غیر معیاری ہونےکا انکشاف ہوا ہے ۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیب ڈائریکٹرمحمد شفیق نے کہا ہےکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب کی خریدی گئی ادویات کی ٹیسٹنگ کا کام نومبر 2017 سے شروع کیا گیا،اپریل 2018تک 107 ادویات کے نمونے غیر معیاری نکلے ہیں جو مریضوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں،ان ادویات کے نمونے پرائمری اینڈ سیکنڈری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اسپتالوں سے لیے گئے ۔

ترجمان ڈرگ یونٹ جہانزیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے 80 غیر معیاری ادویات کے مخصوص بیج کو اسپتالوں اور میڈیکل سٹورز سے اٹھانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 80 میں سے 45 ادویات سے متعلق سیفٹی الرٹ بھی جاری کر دیا ہے،ان ادویات کو فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج ہوں گے ، ادویات میں دل،ہیپاٹائیٹس،جسم درد،گلے،تیزابیت،اینٹی بایئوٹک شامل ہیں۔مزید تحقیق کریں گے کہ ادویات کو کتنے درجہ حرارت پر رکھا گیاتھا۔

News ID 1880062

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha