7 اپریل، 2018، 2:48 PM

کینیڈا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 14 افراد ہلاک

کینیڈا میں بس اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 14 افراد ہلاک

کینیڈا میں قومی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں قومی جونیئر آئس ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 کھلاڑی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سسکا توان صوبے کے شمالی علاقے ہمبولڈ برونسک میں پیش آنے والے حادثے میں کینیڈین ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ہلاک شدگان میں کھلاڑیوں اور ان کے کوچز کی تعداد کتنی ہے۔

پولیس کے مطابق کنیڈا کی قومی ہاکی ٹیم کی بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے۔ بس میں آئس ہاکی ٹیم اور عملے کے 28 افراد سوار تھے جو میچ کھیلنے کے لئے جارہے تھے کہ حادثہ پیش آگیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

News ID 1879892

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha