مہر خبررساں ایجنسی نے الیوم السابع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ابتدائی نتائج کے مطابق عبدالفتح السیسی نے ڈالے گئے ووٹوں میں سے تقریبا 92 فیصد ووٹ حاصل کیے، تاہم ٹرن آؤٹ صرف 40 فیصد رہا جو ان کی مقبولیت پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین روزہ پولنگ کا اختتام بدھ کے روز ہوا اور 6 کروڑ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 2 کروڑ 30 لاکھ نے ووٹ کاسٹ کیا۔
مصر کے صدر عبدالفتح السیسی 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے دوسری بار ملک کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
News ID 1879696
آپ کا تبصرہ