29 مارچ، 2018، 1:49 PM

آج ایران اور آذربائیجان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں

آج ایران اور آذربائیجان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دورہ آذربائیجان کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایران اور آذربائیجان کے تعلقات بہت مضبوط ہیں۔

مہر خبـررساں ایجنسی کے نامہ نگآر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے دورہ آذربائیجان کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایران اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات بہت مضبوط ہیں۔ اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ سے علاقہ پر مثبت اور تعمیری اثرات مرتب ہوں گے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران اور آذربائیجان تجارت ، صنعت ، انرجی ، سیاسی ، روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ ، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں تعلقات کو بہترین اور مطلوبہ سطح تک پہنچا سکتے ہیں اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے سلسلے میں امن و سلامتی بہت ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلام دنیا میں امن و سلامتی کا علمبردار ہے اور دہشت گردی اور دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے خطے میں جاری دہشت گردی امریکی اور سعودی عرب کے وہابی اسلام کی پیداوار ہے اور اس کا حقیقی اسلام سے کوئي تعلق نہیں ہے۔

News Code 1879692

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha