کوئٹہ میں خودکش حملے کی کوشش ناکام

پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کچ موڑ پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے کچ موڑ پر سکیورٹی فورسز نے خودکش حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سکیورٹی ذرائع کےمطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچ موڑ کے قریب سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ حملہ آور کی ہلاکت کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گيا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور کی جیکٹ میں 8سے10 کلو گرام دھماکہ خیز مواد موجود تھا جسے  بم ڈسپوزل اسکواڈ  نے ناکارہ بنایا۔

News Code 1879536

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =