مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےصوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں فوج کے ایک تربیتی مرکز پر ہونے والے حملے میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت 5 طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تقریباً تین گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ دہشت گردوںنے تین اطراف سے مرکز پر حملے کی کوشش کی تاہم وہاں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کی بروقت کاروائی کے باعث حملہ آور اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے۔شدت پسندوں نے یہ حملہ مردان میں واقع پنجاب رجمنٹ سینٹر پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ جس میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں تین خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ میں چار سکیورٹی اہل کار بھی زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسند رجمنٹ سینٹر میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے کا سرچ آپریشن کررہے ہیں۔
پاکستان
پاکستان میں ضلع مردان میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت 5 شدت پسند ہلاک
پاکستان کےصوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مردان میں فوج کے ایک تربیتی مرکز پر ہونے والے حملے میں تین خودکش حملہ آوروں سمیت 5 طالبان شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 4 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
News ID 1120107
آپ کا تبصرہ