مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرآسٹن میں دو دھماکوں کے نتیجے میں2 نو جوان شدید زخمی ہوگئےہیں۔ اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اورریسکیوٹیموں نےدھماکےکی جگہ کو محاصرے میں لے لیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ امریکی پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ 2 مارچ سے اب تک آسٹن شہر میں 3 بم دھماکے ہو چکے ہیں،جن میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے ہیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرآسٹن میں دو دھماکوں کے نتیجے میں2 نو جوان شدید زخمی ہوگئےہیں۔
News ID 1879468
آپ کا تبصرہ