18 مارچ، 2018، 10:40 PM

پاکستان نے حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں

پاکستان نے حقانی نیٹ ورک اور دیگر دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردی ہیں ۔

مہر خـررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردی ہیں ۔ پاکستانی  فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، پاکستان نے حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشت گردوں کی پناہ گاہیں تباہ کردیں، موثر فوجی حکمت عملی اور آپریشن کے ذریعے پاک سر زمین کو دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے پاک کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی، 75000 پاکستانیوں کی قربانیوں کے ساتھ ساتھ ہمیں 123 بلین ڈالر کا بھی نقصان اٹھانا پڑا۔

ترجمان پاک فوج  نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مابین پر امن تعلقات کے لیے تمام اہم مسائل  کا حل ضروری ہے، پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقت ہیں جب کہ بنیادی مسئلہ کشمیر ہے جس کے حل کے بغیر امن ممکن نہیں۔

News Code 1879462

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha