مہر خبررساں ایجنسی نے العربی جدید کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصری فوج نے سامی عنان کی حمایت کرنے والے 24 فوجی افسروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان افسروں کو فروری کے مہینے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سامی عنان مصری فوج کے سابق سربراہ ہیں جنھوں نے مصری انتخابات میں شرکت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور گرفتار شدہ فوجی افسروں نے اس کی حمایت کی تھی۔ مصری ذرائع کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی پر کسی کو تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں اور نہ ہی کوئی صدارتی انتخابات میں اس کے مد مقابل کھڑا ہوسکتا ہے ۔ عبدالفتاح السیسی کو امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ