حیدر العبادی کا حشد الشعبی کو سکیورٹی فورسز میں شامل کرنے کا حکم

عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے رضاکار فورس (حشد الشعبی ) کو عراقی سکیورٹی فورسز میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی  روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے رضاکار فورس (حشد الشعبی ) کو عراقی سکیورٹی فورسز میں باقاعدہ طور پر شامل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی کے اس حکم کے بعد عراق کی رضاکار فورسز کو عراقی فوج سے وابستہ فوجی اداروں اور یونیورسٹیوں میں تربیت کا موقع ملےگا اور ان کی تنخواہیں بھی عراقی فورسز کے برابر ہوجائیں گی۔ عراق کی رضاکار فورسز نے عراق سے دہشت گردوں کے خاتمہ کے سلسلے میں عراقی فورسز کی بھر پور مدد کی اور عراق سے داعش کے خآتمہ میں اہم کردار ادا کیا۔

News Code 1879248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 10 =