پاکستان کے سرحدی علاقہ میں 4 وہابی دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے سرحدی علاقے چمن کے قریب پاکستانی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان کے 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سرحدی علاقے چمن کے قریب پاکستانی فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور  کالعدم تنظیم طالبان  کے 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ وہابی دہشت گردوں نے سامنے سے فائرنگ کر دی تاہم مقابلے کے دوران چاروں وہابی دہشت گرد مارے گئے۔ مقابلے میں ہلاک دہشت گردوں کا تعلق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان  سے ہے۔ پاکستانی ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام پیدا کررہے ہیں وہابی دہشت گردوں کی سعودی عرب کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News Code 1879175

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =