مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کی عدالت نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ڈیزل سے چلنے والی کاروں پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت یہ پابندی خود نہیں لگا رہی بلکہ اختیارات شہروں میں مقامی حکام کو دے دئیے ہیں تاہم ججز نے ان سے پابندیوں کے نفاذ کے لئے کہا ہے ۔ یہ فیصلہ جرمن ماحولیاتی ادارے کی طرف سے جرمنی کے دو شہروں ’’ اسٹٹ گارٹ‘‘ اور ’’ڈوسلڈورف‘‘ میں ڈیزل گاڑیوں کے استعمال سے مضر گیسوں کے اخراج کے باعث بڑھتی فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست کے بعد سامنے آیا ہے ۔ججز کے مطابق وفاقی سطح پر مقامی حکام کے پاس ذانی ڈیزل گاڑیوں پر پابندیاں لگانے کا حق ہے ۔
جرمنی کی عدالت نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے ڈیزل سے چلنے والی کاروں پر پابندی لگانے کا حکم دے دیا ہے۔
News ID 1879057
آپ کا تبصرہ