مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔ افغان طالبان کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں طالبان کا آفس افغان بحران کے پر امن حل کے لیے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ امریکہ کی جانب سے حالیہ جاری بیان یہ واضح کرتا ہے کہ امریکا اس حقیقت کا ادراک کر رہا ہے کہ افغان مسئلے کا عسکری حل نہیں ہو سکتا اور افغانستان میں گزشتہ17 سال سے آزمائی جانے والی فوجی حکمت عملی صرف اور صرف طویل جنگ میں ہی شدت پیدا کریں گی جو کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے ۔ طالبان نے امریکی حکومت پر زور دیا ہے کہ افغانستان کی لڑائی ختم کرنے کیلیے مذاکرات کا آغاز کیاجائے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کے ذریعہ طالبان دہشت گرد تنظیم کو تشکیل دیا اور آج بھی امریکہ وہابی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کررہا ہے۔
افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان نے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات پر آمادگی کا اظہار کردیا ہے۔
News ID 1879048
آپ کا تبصرہ