18 فروری، 2018، 11:59 PM

ہندوستان میں شادی کی تقریب میں بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک

ہندوستان میں شادی کی تقریب میں بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب کے دوران ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی ہندوستانی ریاست راجستھان میں شادی کی تقریب کے دوران ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ مغربی ریاست راجستھان کے صدر مقام جے پور سے 200 کلومیٹر دور واقع  شہر بیوار میں پیش آیا جہاں ایک ہوٹل میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ عمارت منہدم ہوگئی اور اس میں موجود افراد ملبے تلے دب گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس سے متعدد افراد جھلس گئے۔ حکام کے مطابق ملبے سے اب تک 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں کچھ افراد جھلسے ہوئے بھی ہیں، شدید زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

News ID 1878837

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha