مہر خبررساں ایجنسی فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئےہیں۔ شہدا کی شناخت سلام صباح اور عبداللہ ابو شیخ کے نام سے ہوئی اور دونوں کی عمر 17 سال تھی۔ صہیونی فوج نے دونوں نوجوانوں کو سرحد کے قریب نشانہ بنایا۔ ادھر غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر بم دھماکے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ امدادی اہلکاروں نے زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئےہیں۔
News ID 1878825
آپ کا تبصرہ