16 فروری، 2018، 3:50 PM

نواز شریف نے فوج کے خلاف بولنے کے لئے سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی

نواز شریف نے فوج کے خلاف بولنے کے لئے سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی

پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے حکمراں جماعت مسلم لیگ ن اور سابق وزير اعظم نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے اداروں کے خلاف بولنےکے لیے انہیں سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی نواز شریف، عمران خان سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رکن عائشہ گلالئی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں حکمراں جماعت مسلم لیگ نون  اور سابق وزير اعظم نواز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے اداروں کے خلاف بولنےکے لیے انہیں سینیٹ کے ٹکٹ کی پیشکش کی تھی نواز شریف تو عمران خان سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ عائشہ گلالئی کا کہنا تھاکہ عمران خان اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارتے ہیں، لیکن نوازشریف تو عمران خان سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ گلالئی نے سابق وزیراعظم پر الزام لگاتے ہوئے مزید کہا کہ نواز شریف نے پورے ملک کا اسکریپ اکٹھا کرکے فیکٹری بنائی اور دولت سمیٹی۔ انہوں  نے کہا کہ مریم نواز کو مانسہرہ جانے کے لئے ہیلی کاپٹر مل جاتا ہے، کیا یہ ہوتی ہے عوامی سیاست؟۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ وقت آنے پر میں ٹکٹ دینے والے ن لیگی کا نام بھی بتا دوں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے نزدیک اداروں کے خلاف بات کرنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔

News ID 1878780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha