15 فروری، 2018، 11:41 AM

پاکستان میں وہابی تنظیم جماعت الدعوۃ اورفلاحِ انسانیت فائونڈیشن کے اثاثے منجمد

پاکستان میں وہابی تنظیم جماعت الدعوۃ اورفلاحِ انسانیت فائونڈیشن کے اثاثے منجمد

پاکستان میں اقوم متحدہ کی جانب سے دہشت گرد اور کالعدم قرار دی گئی تنظیموں پرپابندی کے اعلان کے بعد پاکستانی حکومت نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ اورفلاحِ انسانیت فائونڈیشن کے اثاثے منجمد اور ضبط کرنے کے احکام جاری کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اقوم متحدہ کی جانب سے دہشت گرد اور کالعدم قرار دی گئی تنظیموں پرپابندی کے اعلان کے بعد پاکستانی حکومت نے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ اورفلاحِ انسانیت فائونڈیشن کے انسانی وسائل پرپابندی، منقولہ، غیرمنقولہ اثاثے منجمد کرنے اور انھیں سرکاری تحویل میں لینے کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو کارروائی کے احکام جاری کردیے ہیں۔

اسلام آباد میں جماعت الدعوۃ سمیت تمام وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی کے لیے دفعہ 144نافذکردی گئی۔ ڈپٹی کمشنرکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کسی قسم کی فنڈ ریزنگ، سڑکوں پر بینرزآویزاں یاکسی قسم کی کوئی تقریبات منعقد نہیں کر سکیں گی، پابندی کا اطلاق فوری طورپر نافذالعمل اوردوماہ تک موثر رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے 71 وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کی فہرست بھی اسسٹنٹ کمشنرز کو ارسال کردی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے حکم جاری کیا ہےکہ دو روز میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں کاجائزہ لے کررپورٹس جمع کرائیں جبکہ تمام کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کڑی نظررکھنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں انتظامیہ نے کریک ڈائون شروع کرتے ہوئے فلاحِ انسانیت فائونڈیشن کے زیر انتظام 4 ڈسپنسریوں اور ایک مدرسے کواپنے کنٹرول میں لے لیاہے۔

پاکستان کی جانب سے وہابی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی ایسے موقع پرسامنے آئی ہے جب آئندہ ہفتے پیرس میں ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کوواچ لسٹ میں ڈالنے کے لیے تحریک پیش کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل اتوارکوحکومت نے صدارتی حکمنامے کے ذریعے اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قراردی گئی تنظیموں کوپاکستان میں بھی کالعدم قراردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں عدم استحکام اور دہشت گردی کو فروغ دے رہی ہیں۔

News ID 1878750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha