مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے تیل بردار جہاز سانچی کے سانحہ کے تین شہیدوں کے جنازے تہران پہنچ گئے جہاں بعض اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ سانچی سانحہ کے تین شہیدوں کے جنازے امام خمینی ايئر پورٹ پہنچے جہاں ایران کے فلاحی اور سماجی امور کے وزیر علی ربیعی سمیت بعض اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا ۔ واضح رہے کہ ایران کے تیل بردار جہاز کا چینی مال بردار جہاز کے ساتھ چینی سمندر میں رواں برس 6 جنوری کو تصادم ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایرانی تیل بردار جہاز کے عملے کے 32 افراد لاپتہ ہوگئے جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلہ دیشی شہری تھے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے تیل بردار جہاز سانچی سانحہ کے تین شہیدوں کے جنازے تہران پہنچ گئے جہاں بعض اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
News ID 1878724
آپ کا تبصرہ