13 فروری، 2018، 2:53 PM

ایرانی صدر جمعرات کو ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوں گے

ایرانی صدر جمعرات کو ہندوستان کے دورے پر روانہ ہوں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ جمعرات کو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ایک اعلی وفد کے ہمراہ جمعرات کو ہندوستان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ صدر حسن روحانی نے اس سفر میں ہندوستان کے وزير اعظم نریندر مودی اور دیگر اعلی حکام سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی و علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ ہندوستانی وزیراعظم مودی نے گذشتہ برس ایرانی صدر کو دورہ بھارت کی دعوت دی تھی، ہندوستان ایران پر عالمی پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل اور گیس کا بڑا خریدار رہا ہے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان چابہار بندرگاہ سمیت مختلف اقتصادی منصوبوں پر شراکت کا سلسلہ جاری ہے۔

News Code 1878711

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha