مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ایرانی وزیر خارجہ کی عراق میں تعمیر نو کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عراق کی تعمیر نو میں بھر پور شرکت کرے۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ ایران نے جس طرح دہشت گردی کے خلاف عراق کی بھر پور مدد کی اسی طرح عراق کی تعمیر نو میں بھی عراق کا تعاون جاری رکھےگا۔ ترجمان نے کہا کہ عراق کی تعمیر نو کے سلسلے میں کویت میں ہونے والی کانفرنس میں ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف شرکت کریں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی وزیر خارجہ کی عراق میں تعمیر نو کے سلسلے میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عراق کی تعمیر نو میں بھر پور شرکت کرے۔
News ID 1878697
آپ کا تبصرہ