مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پرکس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی وسط مغربی ریاستیں شدید سردی اور طوفان کی لپیٹ میں ہیں، برف باری کے باعث 1500 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند اور نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ میں برفانی طوفان نے پھر تباہی مچادی، شکاگو سے لے کر ڈیٹرائٹ شہر تک طوفان کے باعث شدید برف باری ہوئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ان شہروں میں9 انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ خراب موسم کے باعث اب تک 1500کے قریب پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ سکولوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
امریکہ کی وسط مغربی ریاستیں شدید سردی اور طوفان کی لپیٹ میں ہیں، برف باری کے باعث 1500 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند اور نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔
News ID 1878643
آپ کا تبصرہ