3 فروری، 2018، 1:05 PM

امریکہ کا روس کے خلاف نئے چھوٹے ایٹم بم بنانے پر غور

امریکہ کا روس کے خلاف نئے چھوٹے ایٹم بم بنانے پر غور

امریکی فوج نے بڑے پیمانے پر روس سے نمٹنے کے لیے نئے اور چھوٹے ایٹم بم بنانے کی تجویز دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی فوج نے بڑے پیمانے پر روس سے نمٹنے کے لیے نئے اور چھوٹے ایٹم بم بنانے کی تجویز دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیوکلئر پوسچر ریویو(این پی آر) نامی پینٹاگون پالیسی بیان میں امریکی فوج نے روس کے خلاف چھوٹے جوہری ہتھیار بنانے کی تجویز دی۔ امریکی فوج نے کہا کہ روس یہ سمجھتا ہے کہ امریکہ کے جوہری ہتھیار بہت بڑے ہیں اور مزاحمت کے لیے موثر نہیں،  لہٰذا امریکی فوج کی یہ تجویز دی جاتی ہے کہ وہ چھوٹے جوہری ہتھیار بنا کر روس کی اس غلط فہمی کو دور کردے۔ ادھر امریکی نائب وزیر دفاع پیٹرک شینہن نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران کہا کہ ان کے ملک کے جوہری ہتھیار وں نے امریکا کو 70 سال سے زائد عرصے تک محفوظ رکھا، وہ ان کے خاتمے کو برداشت نہیں کرسکتے۔

News ID 1878482

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha