مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہرلاس اینجلس کے اسکول میں 12 سالہ لڑکی نے فائرنگ کر کے4 طالب علموں سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا ہے جبکہ پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس کے مڈل اسکول میں پیش آیا، لا اینجلس کے میئرایرک گارسیٹی کے مطابق یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔زخمی ہونے والے ایک طالب علم کے سر میں گولی لگی جس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔
امریکی شہرلاس اینجلس کے اسکول میں 12 سالہ لڑکی نے فائرنگ کر کے4 طالب علموں سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا ہے۔
News ID 1878461
آپ کا تبصرہ