مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان آج اپنا 69 واں یوم جمہوریہ منارہا ہے ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ، یہ دن ہندوستان کے آئین کی منظوری کے سلسلے میں منایا جاتا ہے ، جس کے بعد ہندوستان، برطانیہ کی نو آبادی کی بجائے جمہوریہ بن گیا، یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب انڈیا گیٹ نئی دہلی میں ہوگی، اس موقع پر ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے، دارالحکومت دہلی کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے ہیں اور صرف مخصوص گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوگی ۔ ادھر ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں ہندوستانی قبضہ کے خلاف یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ یوم سیاہ کی کال حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔
ہندوستان میں آج قومی جذبے کے ساتھ 69 واں یوم جمہوریہ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
News ID 1878296
آپ کا تبصرہ