19 جنوری، 2018، 4:42 PM

امریکہ کے نائب صدر آج اسرائیل کا دورہ کریں گے

امریکہ کے نائب صدر آج اسرائیل کا دورہ کریں گے

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس آج سے اسرائیل کا دورہ شروع کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس آج سے اسرائیل کا دورہ شروع کریں گے۔ مائیک پینس کے دورے میں بیت المقدس کو امریکہ کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی بعد کی صورت حال کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی کی امداد کو محدود کرنے کو ایجنڈے کے اہم موضوعات خیال کیا جا رہا ہے۔اس دورے کے دوران وہ اردن اور مصر بھی جائیں گے۔ ان ملکوں میں وہ سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی پر توجہ مرکوز کریں گے۔ امریکی نائب صدر کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ادارے " یو این آر ڈبلیو اے" کے 65 ملین ڈالر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

News Code 1878157

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha