مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ جابری انصاری ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل یوگدانوف سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں فریقین نے شام کی تازہ ترین صورتحال پر بحث اور تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کے خلاف باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس ملاقات میں سوچی اجلاس میں شام گروہوں کے قومی مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ جابری انصاری ماسکو پہنچ گئے ہیں جہاں انھوں نے روس کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News ID 1878156
آپ کا تبصرہ