مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسملین صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں خطیب جمعہ نے امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے ملک میں حالیہ تشدد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے ملک میں امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کی گھناؤنی سازش کو ایک بار پھر ناکام بنادیا۔
خطیب جمعہ نے عراق اور شام میں ایران اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھوں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ وہابی د ہشت گردوں کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران کے اندر تشدد پھیلا کر انتقام لینے کی کوشش کی ہے لیکن ایرانی عرام نے ہوشیاری اور بیداری کے ساتھ دشمن کی سازش کو ایک بار پھر ناکام بنادیا۔
خطیب جمعہ نے اسلامی انقلاب کے ساتھ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی گہری دشمنی اور عداوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی کل بھی اسلام اور مسلمانوں کے دشمن تھے اور آج بھی دشمن ہیں اور جب تک ایران ، اسلام اور مسلمانوں کی حمایت کرتا رہے گا تب تک امریکہ ، اسرائیل اور سعودی عرب کی ایران کے خلاف دشمنی کا سلسلہ بھی جاری رہےگا۔
خطیب جمعہ نے حکومت اور پارلیمنٹ پر زوردیا کے وہ عوام کی اقتصادی اور معاشی مشکلات کو دور کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات عمل میں لائیں اور پارلیمنٹ کو چاہیے کہ وہ حکومت کے انتظامی امور پر گہری نظر رکھے۔
آپ کا تبصرہ