مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران شدید سردی کے باعث 70 بے گھر افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اترپردیش میں بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی قلت اور سردی کی شدید لہرکی وجہ سے ہلاکتیں بڑھ رہی ہیں۔ ٹھنڈ کی وجہ سے پوروانچل میں 22 افراد چل ، بریلی ڈویڑن میں 3، الٰہ آباد ڈویژن میں 11اور بندیل کھنڈ علاقے میں 28 ، بارہ بنکی میں 2، چند پور میں ایک ، امبیڈکر نگر میں ایک ، رائے بریلی اور اونچا ہار میں بھی ایک، ایک شخص سردی سے دم توڑگیا۔
ہندوستان کی شمالی ریاست اترپردیش میں 24 گھنٹوں کے دوران شدید سردی کے باعث 70 بے گھر افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1877931
آپ کا تبصرہ