مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں شدید سردی کی وجہ سے پچھلے تین دن کے دوران 22 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد گذشتہ دو ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد تریسٹھ ہوگئی ہے۔ شمالی ہندوستان میں درجہ حرارت نقطہ انجماد کے قریب پہنچ گیا ہے ۔ سرکاری حکام کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تعداد بے گھر افراد کی ہے۔ اترپردیش ہندوستان کی غریب ترین ریاستوں میں سے ایک ہے ، جہاں 18 کروڑ کی آبادی میں ساڑھے تین کروڑ سے زائد افراد بے گھر ہیں ۔ ریاستی حکومت نے سردی کی شدت میں کمی تک اترپردیش میں تمام اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے ۔ حکومت غریبوں میں کمبل، گرم کپڑے اور دوائیں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں شدید سردی کی وجہ سے پچھلے تین دن کے دوران 22 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد گذشتہ دو ہفتوں میں ہلاکتوں کی تعداد 63 ہوگئی ہے۔
News ID 1228122
آپ کا تبصرہ