9 جنوری، 2018، 10:26 AM

پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرت کے ذریعہ ہی ممکن ہے

پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرت کے ذریعہ ہی ممکن ہے

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ پاک بھارت مسائل کا حل مذاکرت کے ذریعہ ہی ممکن ہے۔  انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے کشمیر میں امن اور استحکام  پیدا ہوگا۔

کشمیر کی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنے والد اور سابق وزیر اعلی مرحوم مفتی سعید کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ پُرتشدد حالات میں کشمیری ہی مر رہے ہیں لہذا بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان سے مذاکرات کرے کیوں کشمیر میں امن و استحکام دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔

News ID 1877916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha