مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کی جانب سے ترکی کے صدر اردوغان کے آباء و اجداد کی توہین کے بعد ترک حکام نے انقرہ میں اس روڈ کانام فخرالدین پاشا رکھنے پر غور شروع کردیا ہے جہاں متحدہ عرب امارات کا سفارتخانہ واقع ہے۔ ترکی اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی کشیدگی کا سلسلہ رواں ہفتے کے اوائل میں اس وقت شروع ہوا تھا جب اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام کو ٹوئٹ کیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ترک نژاد مدینہ کے گورنر فخرالدین پاشا نے پہلی جنگ عظیم کے دوران مدینہ سے پیسہ اور دیگر چیزیں چوری کی تھیں۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے الزام کے بعد ترک صدر رجب طیب اردغان نے کڑی تنقید کرتےہوئے کہا کہ تھا کہجب برطانوی فوجیوں نے مدینے کا محاصرہ کیا تو فخرالدین شاپا نے مدینہ کی حفاظت کی اور بہتان لگانے والے یہ بتائیں کہ اس وقت ان کے آباو اجداد کہاں تھے؟ ترک صدر نے کہا کہ امارات کے وزير خارجہ تاریخ سے بھی جاہل اور ناواقف ہیںترک سرکاری ذرائع کے مطابق سڑک کا نام بدلنے کے حوالے سے انقرہ کے میئر نے ضروری احکامات جاری کردیئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ کی جانب سے ترکی کے صدر اردوغان کے آباء و اجداد کی توہین کے بعد ترک حکام نے انقرہ میں اس روڈ کان ام فخرالدین پاشا رکھنے پر غور شروع کردیا ہے جہاں متحدہ عرب امارات کا سفارتخانہ واقع ہے۔
News ID 1877572
آپ کا تبصرہ