پنجاب میں داعش کا حملہ ناکام/ 3 وہابی داعشی دہشت گرد گرفتار

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کرسمس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کرسمس کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے  دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم داعش کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مظفرگڑھ کے علاقے روالے والہ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم برآمد کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہے اور دہشت گرد وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم داعش کے کارندے ہیں۔گرفتار دہشت گردوں میں محمد نوید ، شاہد نفیس اور محمد ارشد شامل ہیں۔

News Code 1877523

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =