21 دسمبر، 2017، 1:24 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ حائری شیرازی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی کا آیت اللہ حائری شیرازی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں استاد اخلاق آیت اللہ شیخ محی الدین حائری شیرازی کے انتقال پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں استاد اخلاق آیت اللہ شیخ محی الدین حائری شیرازی کے انتقال  پر تعزیت اور تسلیت پیش کی  ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ شیرازی کو ممتاز اور کامیاب عالم دین قراردیتے ہوئےفرمایا: مرحوم آیت اللہ شیرازی نے اپنی عمر بابرکت کو مخاطبین کی روحی، فکری اور عملی تربیت اور تعالی کے سلسلے میں  بسرکیا ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: مرحوم آیت اللہ شیرازی نے شیراز اور قم میں انقلاب سے پہلے اور انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی اور قرآنی معارف کی تبلیغ اور ترویج میں اہم کردار ادا کیا اور پاکیزگی نفس کے بہترین نقوش قائم کئے۔ رہبر معظم نے اپنے پیغام میں مرحوم کے پسماندگان ، شاگردوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائي۔

News ID 1877499

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha