5 جنوری، 2015، 1:55 PM

رہبر معظم کا تعزیتی پیغام:

مرحوم کی بابرکت عمر زہد و تقوی کا مظہرو اسلامی معارف میں صرف ہوئی

مرحوم کی بابرکت عمر زہد و تقوی کا مظہرو اسلامی معارف میں صرف ہوئی

مہر نیوز/ 5 جنوری / 2015 ء : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں عالم ربانی آیت اللہ انصاری شیرازی کی رحلت پر تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے فرمایا: اس حکیم اور عارف الہی کی بابرکت عمر زہد و تقوی کا مظہر اور علم و اسلامی معارف کی ترویج میں صرف ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای نے اپنے ایک پیغام میں عالم ربانی آیت اللہ انصاری شیرازی کی رحلت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عالم ربانی ، حکیم اور عارف الہی مرحوم آیت اللہ آقائ حاج شیخ یحیی انصاری شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی رحلت پر مرحوم کے پسماندگان ، شاگردوں اور ارادتمندوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔

مرحوم کی با برکت عمر سراسر زہد و تقوی اور پرہیزگاری کا مظہر تھی ، جسےمرحوم نے علم اور الہی معارف کی ترویج میں صرف کیا، مرحوم کی نفسی طہارت اور پاکیزگی ان سب افراد پر عیاں تھی جو انھیں قریب سے جانتے تھے۔ اللہ تعالی کی بارگاہ سے مرحوم کی روح کے لئے رحمت اور مغفرت طلب کرتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

15/دیماہ/1393

News ID 1847582

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha