19 دسمبر، 2017، 12:56 PM

امریکہ کے نائب صدر کا مشرق وسطی کا دورہ ملتوی

امریکہ کے نائب صدر کا مشرق وسطی کا دورہ ملتوی

امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے عوامی احتجاجی مظاہروں کے خدشے کی وجہ سے مشرقی وسطیٰ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے نائب صدر مائیک پنس نے عوامی احتجاجی مظاہروں کے خدشے کی وجہ سے مشرقی وسطیٰ  کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطینی حکام نے امریکی صدر کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کئےجانے کے فیصلے کے بعد امریکی نائب صدرمائیک پنس سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ مصر کے قبطی چرچ اور الازہر یونیورسٹی کے سربراہوں نے بھی نائب امریکی صدرسےملاقات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ مائیک پینس نے اپنا دورہ ایسے وقت ملتوی کیا جب امریکی حکومت کو اندرونی اور بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔

امریکی نائب صدر نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ اسرائیل سمیت مشرقی وسطیٰ کا دورے کریں گے اور صدر ٹرمپ کے فیصلے کی توثیق بھی کریں گے۔واضح رہے کہ بیت المقدس کے حوالے سے فیصلے پر مسلم ممالک سمیت دنیا بھر میں امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

News ID 1877459

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha