15 دسمبر، 2017، 11:14 AM

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 18سیکورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 18سیکورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند اور شمال مشرقی صوبے پکتیکا میں طالبان کے حملوں میں 18سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند اور شمال مشرقی صوبے پکتیکا میں طالبان کے حملوں میں 18سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔افغان حکام کے مطابق ہلمند میں طالبان کے حملے میں 14 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ پکتیکا صوبے میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 4پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ادھر افغان فورسز نے مشرقی صوبے ننگرہار میں کارروائیوں کے دوران داعش کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے، صوبائی حکومت کے مطابق ان دہشتگردوں کو خوگیانی ڈسٹرکٹ میں نشانہ بنایا گیا ۔

News ID 1877363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha