مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نےایک بار پھر طاہر القادری کے ساتھ نکلنے کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ شریف برادران نے دن دہاڑے 14 افراد کا قتل کرایا ،اگر ہم چپ رہے تو ایسے واقعات بڑھتے جائیں گے ۔ فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف اب تک ڈرامہ کرکے بچتے رہے ہیں، ہر فرعون کا وقت آتا ہے، اسے اپنے ظلم پر حساب دینا پڑتا ہے،شہبازشریف کو بھی دینا پڑے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف تمہارا وقت آگیا ہے ،تم سے 14 لوگوں کے قتل کا جواب لیں گے ،شریف برادران کو اڈیالہ جیل پہنچائیں گے ، رانا ثنااللہ پنجابی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرسکتاہے ۔
عمران خان کا کہناتھاکہ پہلی بار ایسا نہیں ہوا ، پولیس کے ذریعے ماورائے عدالت قتل کے شہباز شریف پر پہلے بھی کیس ہیں ، شریف برادران پیسا چلاکر سب کچھ مینج کرلیتے اور بچ جاتے ہیں ،انہوں نے ماضی میں ججز پر بھی پیسا چلایا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال پہلے پاکستان سارے برصغیر میں سب سے آگے تھا ،ہم پیچھے اس لیے رہ گئے کہ ملک میں کرپشن کا کینسر آگيا ، نوازشریف کا نظریہ کرپشن اور دھاندلی کرواور الیکشن جیتو ۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ ان کا نظریہ ہے کہ دھاندلی کرکے اقتدار میں آئو اور پھر بڑے بڑے منصوبوں پر پیسا کھائو،نوازشریف کا نظریہ کرپشن کرپشن قوم سمجھ چکی ہے ،ان کے بچوں سے پوچھو تو کہتے ہیں کہ ہم برطانیہ کے شہری ہیں۔عمران خان نے کہا کہ طاہر القادری جب تک آپ کو انصاف نہیں ملے گا ہم آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے ،دونوں بھائیوں کو جیل میں پہنچانے تک ان کا مقابلہ کروں گا۔
آپ کا تبصرہ