مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دے کر اپنے سفارتخانے کی القدس منتقلی کے اقدام سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔ بیان کے مطابق امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں بالخصوص اس کی 1980ء کی قرارداد نمبر478 کی کھلی خلاف ورزی ہے جب کہ اس اقدام سے اس معاملے پرگزشتہ کئی عشروں سے قائم عالمی مفاہمت، علاقائی امن اور سلامتی اورمشرق وسطی میں دیرپا امن کے امکانات کونقصان پہنچے گا۔
پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
News ID 1877185
آپ کا تبصرہ