مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی ناقابل قبول ہے۔ تمام رکن ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کے اعلان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی ناقابل قبول ہے ،اس اقدام سے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کی کوششیں مزید متاثر ہو سکتی ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے ترجمان سٹیفن ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا کہ گوٹرس کئی مواقع پر واضح کرچکے ہیں کہ امریکی حکومت کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے اور امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے بیت المقدس منتقلی کو مسترد کر چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تمام رکن ممالک کی خود مختاری کا احترام کرتے ہیں، اور وہ تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کو تسلیم نہیں کرتے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی ناقابل قبول ہے۔
News ID 1880602
آپ کا تبصرہ