مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل غادی آئیسنکوٹ نے سعودی عرب کی نیوز سائٹ ایلاف کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل اور سعودی عرب کے ایران کے خلاف مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک ایران کے خلاف خفیہ معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل اعتدال پسند عرب ممالک سے اپنے تجربے اور ایران کا سامنا کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے لیے تیار ہیں۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان قریبی تعاون ہے اور دونوں ممالک کے ایران کے خلاف مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ملکر ایران کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کا چھپا ہوا مکروہ چہرہ عالم اسلام کے سامنے بے نقاب ہوگیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائيل اور سعودی عرب کے مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک ایران کے خلاف خفیہ معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔
News ID 1876712
آپ کا تبصرہ