مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے ایران کی میر جاوہ سرحد پر پہنچ رہے ہیں جہاں زائرین کو خدمت بہم پہنچانے کے لئے کیمپ لگائے گئے ہیں۔ میر جاوہ سرحد پر زائرین کا حضرت امام علی بن موسی الرضا (ع) کے پر چم کے ذریعہ استقبال کیا جارہا ہے، زائرین نواسہ رسول (ص) کے چہلم میں شرکت کے لئے عشق و محبت کے ساتھ کربلا کی جانب رواں دواں ہیں۔دنیا بھر سے کئی ملین عاشقان حسین ، نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلا پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین نجف اشرف سے کربلا تک کا 80 کلو میٹر سفر پیدل طے کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق ایران سے تین ملین زائرین اس سال چہلم کی عظيم الشان اور تاریخی ریلی میں شرکت کریں گے جبکہ عراق سے بھی 20 ملین عراقی اس تاریخی پیدل سفر میں شرکت کریں گے پاکستان ، ہندوستان، روس ، چین، آذربائیجان ، ترکی، کویت، اردن، سعودی عرب، بحرین ، قطر، یمن، لبنان ، شام جارجیا،یورپ اور امریکہ سے بھی لاکھوں زائرین اس سال کربلائےمعلی پہنچ رہے ہیں۔ نواسہ رسول (ص) سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے روس، جارجیا ، ہندوستان ، پاکستان، افغانستان اور آذربائیجان کے زائرین ایران کے ذریعہ کربلا پہنچ رہے ہیں جہاں ایران نے سرحدی علاقوں میں زائرین کی سہولیات کے لئے اہم انتظامات کئے ہیں۔ جبکہ بعض زائرین ہوائی راستوں کے ذریعہ براہ راست بغداد اور نجف اشرف پہنچ رہے ہیں۔
پاکستانی زائرین سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے ایران کی میر جاوہ سرحد پر پہنچ رہے ہیں جہاں زائرین کو خدمت بہم پہنچانے کے لئے کیمپ لگائے گئے ہیں زائرین نواسہ رسول (ص) کے چہلم میں شرکت کے لئے عشق و محبت کے ساتھ کربلا کی جانب رواں دواں ہیں۔
News ID 1876302
آپ کا تبصرہ