24 اکتوبر، 2017، 5:32 PM

ادلب میں ترک فوج کی کارروائی عنقریب ختم ہوجائے گی

ادلب میں ترک فوج کی کارروائی عنقریب ختم ہوجائے گی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں ترک فوج کی کارروائی عنقریب اختتام پذير ہوجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے شام کے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گردوں کے خلاف ترک فوج کی کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صوبہ ادلب میں ترک فوج کی کارروائی عنقریب اختتام پذير ہوجائے گی۔ ترک فوج نے 2 ہفتہ قبل ادلب میں کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد اس علاقہ میں قیام امن کا حصول بتایا تھاجبکہ شامی حکومت کا کہنا ہے کہ ترک فوج کا شام کی سرزمین پر داخلہ غیر قانونی ہے ۔ ترک فوج اس علاقہ میں کرد باغیوں کے خلاف بھی نبرد آزما ہے۔

News ID 1876180

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha