17 اکتوبر، 2017، 1:27 PM

افغانستان کے صوبہ پکتیا میں خودکش حملے میں 32 افراد ہلاک 200 زخمی

افغانستان کے صوبہ پکتیا میں خودکش حملے میں 32 افراد ہلاک 200 زخمی

افغانستان کے صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملوں میں پولیس چیف سمیت 32 افراد ہلاک جب کہ200 سے زائد زخمی ہوگئے ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں پولیس چیف بھی شامل ہیں ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملوں میں پولیس چیف سمیت 32 افراد ہلاک جب کہ200 سے زائد زخمی ہوگئے ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں پولیس چیف بھی شامل ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈ کوارٹر سے ٹکرادی جس کے بعد  حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، اسی دوران دوسرے خودکش بمبار نے خود کو اڑادیا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق  حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹرز میں موجود اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف سمیت متعدد پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 200 سے زائد زخمی ہیں۔ فورسز ہیڈکوارٹر کی عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں تاہم فی الحال مکمل کنٹرول حاصل نہیں کرسکیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پکتیا کے دارالحکومت گردیز کے پبلک ہیلتھ ڈائریکٹر ہدایت اللہ حمدانی کا کہنا ہے کہ ’ہلاک ہونے والوں میں خواتین، طلباء اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

ادھر طلوع نیوز کے مطابق سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی کہ گردیز میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں پاکتیا صوبے کے پولیس چیف طوریالانی عبدیانی بھی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  طالبان نےمیڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

News ID 1876010

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha